دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا ،ویرات کوہلی کےخلاف کھلاڑیوں نے بغاوت کردی

کوہلی نے کپتانی بچانے کے لیے دورہ ویسٹ انڈیز پر جانیکا فیصلہ کیا:بھارتی میڈیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 جولائی 2019 10:51

دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا ،ویرات کوہلی کےخلاف ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جولائی2019ء) دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کےلئے بڑی خبر آگئی،کپتان ویرات کوہلی کےخلاف بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی نے ”بغاوت“ کر دی ،کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کردیا۔بھارتی نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم انڈیا جلد ہی دورہ ویسٹ انڈیز پر روانہ ہونے والی ہے جہاں وہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلے گی تاہم اس دورے سے قبل ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم سے انتہائی بری خبر منظر عام پر آ گئی ہے جس کی وجہ سے کرکٹ کے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،بھارتی ٹیم میں ”سب اچھا “ نہیں ہے بلکہ کپتان ویرات کوہلی اور سٹار بیٹسمین روہت شرما کے درمیان واضح خلیج پڑ گئی ہے،ویرات کوہلی اورروہت شرما کے درمیان کافی وقت سے رسہ کشی چل رہی ہے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ ”لڑائی “ ورلڈ کپ کے دوران ہی شروع ہو گئی تھی، انڈین ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ کے دوران اس خبرکوبڑی کوششوں کے بعد دبانے میں کامیاب ہو گئی تھی تاہمورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد یہ خبرڈریسنگ روم سے باہرآگئی۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم دو واضح گروپوں میں تقسیم ہپو چکی تھی ،ایک گروپ کی قیادت ویرات کوہلی اور دوسرے گروپ کو روہت شرما لیڈ کر رہے تھے،روہت شرما گروپ کے کھلاڑیوں کوویرات کوہلی اورروی شاستری کے فیصلے ناگوارگزرتے تھے، جیسے جیسے روہت شرما ورلڈ کپ میں سنچری لگارہے تھے، ویسے ویسے انکے کیمپ کی رائے مضبوط ہورہی تھی۔بھارتی میڈیانے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں شکست کے بعد روہت شرما کے گروپ نے ورات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ بعض کھلاڑیوں نے بی سی سی آئی کو مشورہ دیا کہ ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ کےلئے الگ الگ کپتان مقرر کیا جائے جبکہ بعض کھلاڑیوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائے جبکہ ورات کوہلی کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سونپ دی جائے۔

ویرات کوہلی دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران آرام کرنا چاہتے تھے تاہم ٹیم میں اپنے خلاف ”پھیلی بغاوت“ کے بعد انہوں نے ویسٹ انڈیز جانےکا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے بھارتی باﺅلنگ کوچ بھرت ارون نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ایک ٹیم یونٹ کے طورپرکام کررہے ہیں لیکن کبھی کبھی ایسی باتیں ہوجاتی ہیں۔