ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں ایک فیصد اضافہ

بدھ 24 جولائی 2019 11:10

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں ایک فیصد اضافہ
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ متبادل خوردنی آئلز کے نرخوں میں اضافہ ہے۔ برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اکتوبر کے لیے سودے 1.1 فیصد بڑھ کر 2004ء رنگٹ فی ٹن طے پائے۔