ْنسان کا گرتے منافع کے باعث دنیا بھر میں موجود اپنے پلانٹس سی10 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا منصوبہ

بدھ 24 جولائی 2019 11:10

ْنسان کا گرتے منافع کے باعث دنیا بھر میں موجود اپنے پلانٹس سی10 ہزار ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) جاپانی موٹرساز کمپنی نسان نے اپنے گرتے منافع کے باعث دنیا بھر میں موجود اپنے پلانٹس سی10 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

(جاری ہے)

کمپنی ذرائع کے مطابق نسان نے آئندہ ایک سال کے دوران دنیا بھر میں موجود اپنے پلانٹس سے 10 ہزار سے زیادہ ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل مئی میں نسان نے دنیا میں موجود اپنے پلانٹس پر موجود 1 لاکھ 39 ہزار ملازمین میں سے 4800 کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ مارچ میں ختم ہونے والے کاروباری سال -19 2018 ء کے دوران کمپنی کا خالص منافع 319 ارب ین (2.9 ارب ڈالر) رہا جو کہ 2009-10 ء کے بعد اب تک کی کم ترین سطح ہے۔ منافع میں کمی کے باعث ملازمین کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :