Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی سادگی نے پوری امریکی عوام اور صدر ٹرمپ کو حیران کردیا

عمران خان نے وائٹ ہاؤس میں بھی پشاوری چپل نہیں چھوڑی،امریکا سوچتا ہوگا کہ پاکستان خوش قسمت ہے جنہیں ایسے وزیراعظم ملے ہیں۔ دفاعی تجزیہ نگار برگیڈئیر(ر) فاروق حمید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جولائی 2019 11:44

وزیراعظم عمران خان کی سادگی نے پوری امریکی عوام اور صدر ٹرمپ کو حیران ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جولائی 2019ء) دفاعی تجزیہ نگار برگیڈئیر(ر) فاروق حمید کا کہنا ہے کہ میں نے نواز شریف کے امریکا کے دو دورے دیکھے ہیں جس میں ایک سرکاری دورہ تھا۔نواز شریف کے دورے میں 50 سے 70 بندے ان کے ساتھ تھے۔یہ تمام لوگ امریکا میں فائیو سٹار ہوٹلوں میں قیام کرتے تھے۔یہاں تک کہ پورا پورا ہوٹل بک کر لیا جاتا تھا۔پہلی بار پاکستان کے ایک منتخب وزیراعظم نے امریکا کے دورے میں سادگی کی مثال قائم کردی۔

برگیڈئیر(ر) فاروق حمید کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سادگی نے پوری امریکی عوام اور صدر ٹرمپ کو حیران کر دیا ہو گا، وہ سوچتے ہوں کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ایسے سادے وزیراعظم ملے ہیں۔فاروق حمید نے مزید کہا کہ عمران خان نے وائٹ ہاؤس میں بھی پشاوری چپل نہیں چھوڑی۔

(جاری ہے)

وہ سادہ لباس میں بھی پروقار اور رعب والے لگ رہے تھے۔

امریکا نے 20 ہزار لوگوں سے خطاب کیا جس کے بعد پورے امریکا اور یہاں تک کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان کی مقبولیت دیکھ لی۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر سے ملاقات کیلئے 22 جولائی کو وائٹ ہاؤس پہنچے۔وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا اور مصافحہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی لباس میں امریکی صدر سے ملاقات کی تھی، وزیراعظم نے گہرے نیلے رنگ کی شلوار قمیض اور شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کے اس عمل کو بڑا سراہا گیا۔۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کو انتہائی خوشگوار دیکھ رہا ہوں،امید ہے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کو خوب پذیرائی ملی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات