افغان کرکٹ ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی ،ورلڈ کپ میں سینئرز کھلاڑی جان بوجھ کر خراب کھیلے:گلبدین نائب

سینئرزناکامیوں پر بجائے افسردہ ہونے کے قہقہے لگاتے تھے:افغان کپتان کے انکشافات

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 جولائی 2019 11:46

افغان کرکٹ ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی ،ورلڈ کپ میں سینئرز کھلاڑی جان بوجھ کر ..
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جولائی2019ء) افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان گلبدین نائب نے مبینہ طور پر چند سینئر کھلاڑیوں پر جان بوجھ کر ورلڈ کپ میں خراب کھیلنے کا الزام عائد کردیا۔ایک سینئر افغان صحافی نے گلبدین نائب کے حوالے سے سینئر کھلاڑیوں کے جان بوجھ کر خراب کھیل پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گلبدین نائب نے مبینہ طور پر کہا کہ ہم ورلڈ کپ میں زیادہ انحصار اپنے سینئرز پر کررہے تھے مگر انھوں نے جان بوجھ کر اچھا پرفارم ہی نہیں کیا اور نہ ہی وہ مجھے کوئی اہمیت دیتے تھے بلکہ ناکامیوں پر بجائے افسردہ ہونے کے وہ قہقہے لگاتے دکھائی دیتے، میں جب میدان میں انھیں باﺅلنگ کرنے کیلئے کہتا تو وہ میری طرف دیکھتے تک نہیں تھے۔

یاد رہے کہ جب گلبدین نائب کو کپتان بنایا گیا تب شائقین نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی تھی اور پرانے کپتان اصغر افغان کو ہٹانے کی ٹائمنگ پر بھی اعتراض کیے گئے۔

(جاری ہے)

ٹیم کے اہم پلیئرز راشد خان اور محمد نبی نے بھی کپتان بدلنے کے وقت پر تنقید کی تھی اور لیگ سپنر راشد خان نے ٹویٹ کیا تھا کہ اب جبکہ ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ میں تھوڑا سا ٹائم رہ گیاایسے میں کپتان کی تبدیلی غیریقینی کا باعث بنے گی جب کہ ٹیم کا مورال بھی ڈاﺅن ہوگا۔ورلڈ کپ میں خود راشد خان غیرمعمولی پرفارم نہیں کرپائے جبکہ سابق کپتان اصغر افغان جدوجہد کرتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔ افغانستان بغیر کسی پوائنٹ کے 10 ٹیموں کے ایونٹ میں آخری نمبر پر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :