میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد عید الضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے 6مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرے گی

بدھ 24 جولائی 2019 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد عید الضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ منڈیاں 13دنوں کیلئے یکم تا 13ذالحج تک قائم کی جائینگی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق قربانی کے جانوروں کیلئے قائم کی جانیوالی یہ مویشاں منڈیاں وفاقی دارلحکومت میں آئی 12، ترنول، سرائے خربوزہ، بہارہ کہو، سید پور ویلج، روات اور ترامٹری چوک میں قائم کی جائیںگی۔

متعلقہ عنوان :