پاک چین تعاون کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان ترقی کی شاہراہ میں اہم سنگ میل عبور کرے گا، حکام سی پیک اتھارٹی

بدھ 24 جولائی 2019 12:55

پاک چین تعاون کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان ترقی کی شاہراہ میں اہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ملکوں کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون پر مبنی اقدامات اور منصوبوں کا جامع پیکج ہے جس میں اطلاعات، نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعتیں، زراعت، سیاحت اور متعدد دوسرے شعبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاک چین تعاون کے ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان ترقی کی شاہراہ میں کتنے اہم سنگ میل عبور کرے گا۔

جب یہ منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے تو ایک بدلتا ہوا پاکستان سامنے آئے گا جہاں کے عوام کو توانائی‘ مواصلات‘ آمد و رفت‘ صنعت و حرفت‘ کاروبا ر‘ روزگار‘ سیاحت اور بے شمار اقتصادی ترقی کی سہولیات اور مواقع میسر آئیں گے اور پاکستان اقوام عالم میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :