براکوڈا اوپن گالف چیمپئن شپ کل سے امریکا میں شروع ہوگی

بدھ 24 جولائی 2019 13:15

براکوڈا اوپن گالف چیمپئن شپ کل سے امریکا میں شروع ہوگی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) براکوڈا اوپن گالف چیمپئن شپ کل جمعرات سے امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ چیمپئن شپ میں مشہور امریکی گالف کھلاڑی اینڈریو پٹنام اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ چیمپئن شپ کے لئے ایک کروڑ دو لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 25 جولائی سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 28 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :