فاطمہ سہیل کو بہن سمجھتا ہوں، جہاں تک ہو سکا ان کا ساتھ دوں گا، مرزا گوہر رشید

بدھ 24 جولائی 2019 13:15

فاطمہ سہیل کو بہن سمجھتا ہوں، جہاں تک ہو سکا ان کا ساتھ دوں گا، مرزا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) اداکار مرزا گوہر رشید نے کہا کہ وہ فاطمہ سہیل کو اپنی بہن سمجھتے ہیں اور جہاں تک ہو سکا ان کا ساتھ دیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں مرزا گوہر رشید کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے ہی جانتے تھے کہ فاطمہ سہیل اپنے شوہر اداکار محسن عباس حیدر کے تشدد کا شکار ہیں لیکن وہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے تھے اور فاطمہ نے بھی اپنے دوست احباب کو اس معاملے پر خاموش رہنے کا کہا کیونکہ وہ اپنا گھر بسانا چاہتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :