اسلامیہ کالج پشاور نے این ٹی ایس کے ذریعے مختلف پوسٹوں کیلئے ٹیسٹ شیڈول کا اعلان کردیا

بدھ 24 جولائی 2019 13:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) این ٹی ایس کے زیر اہتمام اسلامیہ کالج پشاور نے مختلف پوسٹوں پر اپلائی کرنے والوں کیلئے ٹیسٹ شیڈول کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا ایونٹ مینجر کا ٹیسٹ 27جولائی کو 8:30بجے ‘ اسسٹنٹ پرووسٹ (فی میل) کاٹیسٹ 28جولائی کو 2:30بجے سیکرٹری ٹو وائس چانسلر کاٹیسٹ 28جولائی کو 11:30جبکہ پبلیکیشن سپیشلسٹ ‘ اسسٹنٹ خزانچی ‘ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ‘ اسسٹنٹ رجسٹرار کمیٹی کیشن‘ اسسٹنٹ انجینئر سول ‘اسسٹنٹ انجینئر الیکٹریکل کا ٹیسٹ 2:30بجے کو پی ایف ایف گریجویٹ کالج ‘2رحمان بابا روڈ ‘نزد آبدرہ روڈ‘ یونیورسٹی ٹائون پشاور میں منعقد ہوگا۔

تمام امیدواروںسے کہا گیا ہے کہ وہ ایک گھنٹہ پہلے آئیں اور اپنے ساتھ اوریجنل شناختی کارڈ اوررول نمبر سلپ بمع 2فوٹو گرافس ساتھ لائیں یہ تمام منتخب شدہ امیدواروں کی لسٹ این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :