Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کا چین کے سابق وزیر اعظم لی پنگ کے انتقال پر دلی افسوس کااظہار

بدھ 24 جولائی 2019 13:25

وزیر اعظم عمران خان کا چین کے سابق وزیر اعظم لی پنگ کے انتقال پر دلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے چین کے سابق وزیر اعظم لی پنگ کے انتقال پر دلی افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے حقیقی دوست تھے۔

(جاری ہے)

بدھ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ آنجہانی لی پنگ کو پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور تعلقات کے فروغ کے لئے بے مثال خدمات پر یاد رکھا جائے گا۔ وہ پاکستان کے حقیقی دوست تھے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آنجہانی لی پنگ نے چین کی ترقی اورخوشحالی اور خطے میں امن کے لئے عظیم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ چین کے سابق وزیر اعظم لی پنگ ایک روز قبل بیجنگ میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 90 برس تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات