روس کے ساتھ مشترکہ ہوائی گشت کے دوران کسی ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ، چین

بدھ 24 جولائی 2019 13:25

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) چین کے وزیر دفاع چینگ وانکوان نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مشترکہ ہوائی گشت کے دوران کسی ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا اور جاپان نے الزام عائد کیا تھا کے چین کے دوجنگی جہازوں ایچ ۔6 اور روس کے دو جنگی جہازوں ٹی یو۔

(جاری ہے)

95 نے اُن کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ شمالی کوریاکے مطابق اُس نے روس کے جہاز کو خبردار کرتے ہوئے ان کی جانب آگ کے شعلوں والے گولے برسا ئے تھے ۔ دوسری جانب جاپانی حکومت کے اعلی عہددار نے کہا ہے ٹوکیو اس معاملے پرسخت اقدام اُٹھائے گا اور ساویل سمیت تمام معاملات حل کرے گا تاکہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کو نقصان نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :