تھائی لینڈ، فوجی کیمپ پر باغیوں کا حملہ، 4 اہلکار ہلاک

بدھ 24 جولائی 2019 13:32

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) تھائی لینڈ میں باغیوں نے فوجی کیمپ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

فوجی ترجمان نے فرانسیسی کے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گزشتہ رات جنوبی صوبے پتنی میں مسلح باغیوں نے رات گئے فوجی کیمپ پر گرینڈ پھینکے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میںایک فوجی سارجنٹ ،میجر ، دو رضاکار محافظ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی علاقے مالے میں باغیوں کا تنازعہ گزشتہ 15سال سے جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 7 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔