ہواوے ٹیکنالوجیز کا اپنے اے آر ایم سرور کے ایکو سسٹم کی بہتری کے لیے 436 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ

بدھ 24 جولائی 2019 13:32

ہواوے ٹیکنالوجیز کا اپنے اے آر ایم سرور کے ایکو سسٹم کی بہتری کے لیے ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) چین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ’’ ہواوے ٹیکنالوجیز ‘‘ اپنے اے آر ایم سرور کا ایکو سسٹم بہتر کرنے کے لیے 3 ارب یوان (436 ملین ڈالر ) سرمایہ کاری کرے گی، یہ سرمایہ کاری آئندہ پانچ سال کے عرصے میں کی جائے گی جس کا مقصد اس کے اے آر ایم بیسڈ سرور کے ایکو سسٹم کو بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ڈیلی میں بدھ کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ سرمایہ کاری ہواوے کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی ) انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ہواوے نے 2018 ء کے دوران دنیا بھر میں 9 لاکھ سے زیادہ سرور فروخت کیے، اس سے گزشتہ چھ سال کے دوران فروخت ہونے والے سرورز کی مجموعی تعداد 3.56 ملین یونٹ تک پہنچ چکی ہے۔