Live Updates

عمران خان کا وزیراعظم بننا پاکستان کے لیے بہترین ہے

پاکستانی نژاد امریکی ارب پتی شاہد خان نے عمران خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 جولائی 2019 13:10

عمران خان کا وزیراعظم بننا پاکستان کے لیے بہترین ہے
امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2019ء) : وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ فقید المثال دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت شاہد خان نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں امریکی ارب پتی شاہد خان کا کہنا تھا کہ میری پوری زندگی میں پاکستان میں اب تک کی بہترین چیز عمران خان کا وزیراعظم بننا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بلا شُبہ شاہد خان کی یہ بات بالکل درست ہے کیونکہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد سے ہی عالمی سطح پر بھی پاکستان کی عزت و وقار میں بے حد اضافہ ہوا۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو دورہ امریکہ کے دوران جس طرح کی عزت سے نوازا گیا اس کی ماضی میں کہیں مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی خود اعتمادی کی وجہ سے پوری پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ امریکہ نہایت اہمیت کا حامل تھا جس پر پوری دنیا کے میڈیا کی نظریں جمی ہوئی تھیں۔ وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی جو عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جبکہ انہوں نے اہم امریکی عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کیپٹل ہل میں کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کیں جہاں وزیراعظم عمران خان کو امریکی کانگریس حکام نے پاکستان کی قومی زبان اُردو میں خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو فقید المثال دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات