ڈوڈہ میںمذہبی مقام کی بے حرمتی کے خلاف لوگوں کے احتجاجی مظاہرے

بدھ 24 جولائی 2019 13:37

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2019ء)مقبوضہ کشمیرمیںضلع ڈوڈہ کے علاقے مرمت میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے عیدگاہ کی بے حرمتی کے خلاف لوگوں نے آج مسلسل دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے جاری رکھے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے قابض انتظامیہ سے ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایسی توہین آمیز کارروائیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مظاہرین نے قابض انتظامیہ کو خبردارکیاکہ اگر ان عناصر کو سزا نہ دی گئی تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہتھیاروں سے لیس ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے مرمت کے عیدگاہ میں ناچ گانے کا اہتمام کرکے مذہبی مقام کی بے حرمتی کی ہے۔