کشتواڑ میں نماز جمعہ کے بعد مسلمانوں کی سیاسی سرگرمیوں پرپابندی عائد

بدھ 24 جولائی 2019 13:37

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام نے کشتواڑ قصبے میں نماز جمعہ کے بعد مسلمانوںکی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشتواڑ کے ضلع مجسٹریٹ انگریز سنگھ رانا نے منگل کو مسلمانوں کی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

پابندی کا مقصد قصبے میںآزادی پسندوں اورمسلمان رہنمائوں کی آواز کودبانااوران کی سیاسی سرگرمیوں کو روکنا ہے جبکہ آر ایس ایس، بی جے پی، بجرنگ دل،شیو سینااوروی ایچ پی جیسی ہندوانتہا پسند تنظیمیںاور فرقہ پرست گروپ آزادانہ طورپراپنی سیاسی سرگرمیاں اورمسلم دشمن پروگرام انجام دے رہے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ حال ہی میں پیش آنے والے واقعات میں دیکھا گیا ہے کہ کچھ سیاسی رہنما نماز جمعہ کے بعد بڑے اجتماعات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں اورقصبے میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کررہے ہیں ۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ مسلمان برادری کے تمام سیاسی رہنمائوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ کشتواڑ قصبے میں نماز جمعہ کے بعد کسی بھی سیاسی سرگرمی سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :