گھوٹکی الیکشن میں کامیابی کا سہرا چیئرمین بلاول بھٹو کے سر ہے‘ حسن مرتضیٰ

ْجمہوریت اور آمریت کی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ، یہ جنگ جیتیں گے‘ پارلیمانی لیڈر

بدھ 24 جولائی 2019 15:21

گھوٹکی الیکشن میں کامیابی کا سہرا چیئرمین بلاول بھٹو کے سر ہے‘ حسن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ این اے 205 گھوٹکی میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالے مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گھوٹکی الیکشن میں کامیابی کا سہرا چیئرمین بلاول بھٹو کے سر ہے۔

(جاری ہے)

جیالوں نے گھوٹکی کی موروثی سیاست کے قلعے میں بڑا شگاف ڈال دیا۔گھوٹکی کا ضمنی الیکشن جیتنا پیپلزپارٹی کی بہت بڑی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھوٹکی والوں نے تیر پر مہر لگا کر آمرانہ قوتوں کو دو ٹوک پیغام دے دیا۔جمہوریت اور آمریت کی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں جمہوری قوتیں یہ جنگ جیتیں گی۔