ممتاز ادیب ، کالم نویس و مزاح نگار ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی کی 26 ویں کتاب ’’یوں نہیں ، یوں!‘‘ اور کچھ دیگر کی تقریب اجراء آج آرٹس کونسل میں ہوگا

بدھ 24 جولائی 2019 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2019ء) آرٹس کونسل آف پاکستا ن کراچی کے زیر اہتمام ممتاز ادیب ، کالم نویس و مزاح نگار ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی کی 26 ویں کتاب ’’یوں نہیں ، یوں!‘‘ اور کچھ دیگر کی تقریب اجرائ25 جولائی 2019 ء جمعرات شام7:30 بجے منظر اکبر ہال میں منعقد کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت سابق گورنر سندھ و(ر)لیفٹیننٹ جنرل معین الدین حیدر، سرداریاسین ملک،سابق سینیٹر عبدالحسیب خان اور میاںزاہدحسین کریں گے۔مہمان خصوصی پروفیسر سحر انصاری اور مہمان اعزازی مہتاب اکبر راشدی ہونگی۔ اظہار خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر دائود عثمانی اور محترمہ نسیم انجم شامل ہیں۔ نظامت کے فرائض انجینئر حافظ حسن ضیا انجام دیں گے۔