کراچی، بیرسٹر مرتضی وہاب کی گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی تاریخی فتح پر پارٹی قیادت و جیالوں کو مبارکباد

بدھ 24 جولائی 2019 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2019ء) مشیر اطلاعات ،قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی تاریخی فتح پر پارٹی قیادت اور جیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس انتخاب نے ثابت کردیا ہے کہ پیر کا نہ میر کا ووٹ بے نظیر کا ہی ہے گھوٹکی کے عوام نے محمد بخش مہر کو اپنا سردار منتخب کرلیا ہے اس تاریخی کامیابی پر گھوٹکی کے عوام بھی مبارکباد کے مستحق ہیں یہ تاریخی کامیابی پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 205 پر پیپلزپارٹی نے متعدد جماعتوں کے حمایتی امیدوار کو شکست سے دوچار کیاہے اورثابت ہوگیا یہ دھرتی بلاول بھٹو کے دیوانوں کی دھرتی ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کامیابی نے دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کے نتائج کی قلعی بھی کھول دی گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں جئیے بھٹو کی صدائیں ہیںگھوٹکی الیکشن کے نتائج عوام کا پیپلز پارٹی سے اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اور غیر جمہوری لوگوں نے اقتدار میں آکر ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور عوامی مفادات کے برخلاف اقدامات کرکے ملک اور اندھیرے غر بت اور مہنگا ئی میں ڈو ب چکا ہے لیکن پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے قائد کی سیا سی بصیرت کے مطابق عوام کے مفادات کا خیال رکھا اور ان کی سوچ اور ویڑن کے مطابق مثبت اور تعمیری اقدامات و پالیسیوں سے ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کیا اسی سوچ اور عوام کا درد رکھنے والی پیپلز پارٹی کی ضمنی انتخابات میں کامیابی دراصل عوام کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے دعوے داروں نے ان کی خدمت کی ہوتی تو آج اتنی بڑی شکست کا سامنا نہ کر نا پڑ تا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے امیدوار کی کامیابی نے واضح کردیا کہ غریب عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کی آمریت کو مسترد کرتے ہیں۔#