Live Updates

سردار محمد بخش مہر کی کامیابی جمہوری قوتوں کی کامیابی ہے،مرتضی بلوچ

پی ٹی آئی، جی ڈی اے نے سندھ کے عوام کی خدمت کی ہوتی تو آج اتنی بری شکست کا منہ نہ دیکھتے ، وزیرمحنت وافرادی قوت سندھ

بدھ 24 جولائی 2019 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2019ء) صوبائی وزیر محنت افرادی قوت و صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ملیر غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ گھوٹکی این اے 205 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش خان مہر کی کامیابی جمہوری قوتوں کی کامیابی ہے اور یو ٹرن قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔بدھ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں عوام کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد اظہار کیا ہے اور گھوٹکی کی باشعور عوام نے سردار، پیر ، میر اور جاگیرانہ سوچ کو رد کر کے بھٹو ازم کے سپاہی کو کامیاب کرایا۔

انہوں نے کہا کہ 23 جولائی کے ضمنی انتخاب میں سردار محمد بخش خان مہر کی کامیابی نے 2018 کے سلیکٹڈ انتخابات کو غلط ثابت کردیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی، جی ڈی اے نے سندھ کے عوام کی خدمت کی ہوتی تو آج اتنی بری شکست کا منہ نہ دیکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ سرادر محمد بخش خان مھر کی کامیابی نے واضح کردیا کہ غریب عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کی آمریت کو مسترد کرتے ہیں۔

غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ سردار محمد بخش خان مہر کی کامیابی پر گھوٹکی کی تنظیم سمیت سندھ کی قیادت اور محبوب قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار محمد بخش خان مہر کی کامیابی سلیکٹڈ حکمرانوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے اور یہ ملک پاکستان پیپلز پارٹی کے چاہنے والوں کا ملک ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات