Live Updates

دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کے حوالے سے بھارت کو آگاہ کر دیا گیا

کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کے حوالے سے کام جاری ہے،بھارت بات چیت کو تیار نہیں لیکن ان کے پاس اور کوئی راستہ بھی نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر صدر ٹرمپ کے جذبے کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 25 جولائی 2019 12:35

دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کے حوالے سے بھارت کو آگاہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جولائی 2019ء) ترجمان دفتر خارجہ کا ہفتہ وار بریفننگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کے حوالے سے بھارت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی جائے گی۔کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کے حوالے سے کام جاری ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان امریکا پہلا اور کامیاب دورہ کر کے واپس آ گئے ہیں۔

پاک امریکا تعلقات معمول پر آ رہے ہیں۔امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی۔صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی ثالثی کی خدمات پیش کیں۔وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کے جذبے کو سراہا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت بات چیت کو تیار نہیں لیکن ان کے پاس اور کوئی راستہ بھی نہیں وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان بیان دے چکے ہیں۔طالبان سے ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان کی وضاحت نہیں کر سکتا۔افغان عمل میں پاکستان کا کردار سہولت کاری کا ہے۔ پاکستان کے کردار کو امریکا سمیت کئی ممالک نے تسلیم کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ ہم نے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کی اطلاعات سی آئی اے کو فراہم کی تھیں۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان امریکا کامیاب دورہ کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دورہ امریکہ سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کہ فقیدالمثال استقبال پر وہ تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہیں آج استقبال دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ جیت کر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں 27 رمضان کو پاکستان کا تحفہ دیا اور یہ اللہ تعالی کا خاص ملک ہے اور دنیا میں یہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ نہیں بھولنا کہ ہم نے ایک عظیم قوم بننا ہے اور ہم نے وہ قوم بننا ہے ہے جس کا خواب علامہ اقبال اور قائداعظم نے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو وہ کبھی کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ ہی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے خوددار قوم بننا ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کی ریاست اصولوں کی بنیاد پر بنائی تھی اور میری جدوجہد ہے کہ پاکستان کو ان اصولوں کے مطابق ایک عظیم ملک بناؤں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں گے اور چور اور ڈاکو جس طرح کے حالات چھوڑ کر گئے گئے اور اس ملک میں اداروں کو جو انہوں نے نقصان پہنچایا، ہم نے ان کو ٹھیک کرنا ہے، ایف بی آر کو بھی ہم نے ٹھیک کرنا ہے اور اپنے ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے اندر سے پیسہ اکٹھا کرنا ہے، ہسپتال بنانے ہیں عوام کو کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات