افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی جائیدادوں کا سراغ مل گیا

جمعہ 26 جولائی 2019 16:07

افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی جائیدادوں کا سراغ مل گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2019ء) افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی کراچی میں جائیدادوں کا سراغ مل گیاہے۔ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کے مطابق شہر قائد میں ملا اختر منصور کی چھ مختلف جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔ملا اختر منصور کے دو مختلف بینکوں میں دو اکائونٹس کا بھی سراغ مل گیاہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میںملا اختر منصور اور ان کے فرنٹ مین کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی کاپی بھی منظرعام پر آگئی ہے ،جس میں ان کے فرنٹ مین کا نام عمار ولد محمد یاسر بتایا گیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کے مطابق ملا اختر منصور نے تمام جائیدادیں اپنے دو مختلف شناختی کارڈز پر خریدی تھیں۔افغان طالبان کے سابق امیر مئی 2016 میں مارے جاچکے ہیں۔