Live Updates

سابق حکمرانوں نے پی آئی اے سے چنگچی رکشہ جیسا سلوک کیا،فردوس عاشق

پی آئی اے کو954 ارب کا نقصان پہنچایا، پی آئی اے کو2 ماہ میں 46 ملین کی آمدن ہوئی ، نوازشریف، آصف زرداری، راجا پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی پرعلاج معالجے اور دوروں کا حساب دینا پڑے گا۔وفاقی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 جولائی 2019 18:04

سابق حکمرانوں نے پی آئی اے سے چنگچی رکشہ جیسا سلوک کیا،فردوس عاشق
اسلام باد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جولائی 2019ء) وفاقی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے پی آئی اے سے چنگچی رکشہ جیسا سلوک کیا،پی آئی اے کو954 ارب کا نقصان پہنچایا، پی آئی اے کو2 ماہ میں 46 ملین کی آمدن ہوئی ،نوازشریف، آصف زرداری، راجا پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی پر علاج معالجے اور دوروں کا حساب دینا پڑے گا۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کو کامیاب دورہ امریکا پر مبارکباد دی۔ گزشتہ روز آپ کو ایک ایسا ٹولہ جو مختلف شہرو ں میں انتشار پھیلانے میں مصروف تھا۔ 25 جولائی کو عوام نے جن کے منہ پر ووٹ کی سیاہی لگائی تھی انہوں نے یوم سیاہ منایا۔فردوس عاشق نے کہا کہ چیئرمین پی آئی اے نے کارکردگی بیان کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ 10سالوں میں پی آئی اے سے متعلق جو انکشافات کابینہ کے سامنے لائے گئے۔ گزشتہ دس سالوں میں 2008سے 2018ء تک ان حکمرانوں نے چنگچی رکشے کے طور پر استعمال کیا۔پائلٹ ان کی ذاتی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہے۔21 مرتبہ پی آئی اے کی فلائٹس کو ری روٹ کیا گیا۔ بھٹو زندہ ہے کا نعرہ لگایا گیا۔ طیاروں کا رخ سکھر کی جانب موڑنے سے 55 لاکھ کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کل سیاسی اداکارہ جس طرح ایکٹنگ کررہے تھے اسی طرح انہوں نے قومی ایئرلائن کے ساتھ سلوک کیا، اس طرح کا سلوک کرائے کی سائیکل کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔دہی بھلے کھانے کا بل27کروڑ روپے کی شکل میں ادا کیا۔ممنون حسین کے دہی بھلوں کی قیمت قوم نے 27کروڑ کی شکل میں ادا کی۔پیپلزیونٹی، ایئرلیگ یونین کی پشت پناہی سے سیاسی بھرتیاں کی گئیں، یہی لوگ وہاں بورڈنگ پاس اجراء کرتے رہے، 33دفاترز یونین کے قبضے میں اور متعدد ملازمین ان کی ڈیوٹی پر مامور رہے۔

انہوں نے کہا کہ پھر سب نے دیکھاکہ مختلف ممالک میں پی آئی اے پر پابندی لگائی گئی۔21ڈومیسٹک فلائٹس کو سکھر ایئرپورٹس پر رکھنے سے قومی ایئرلائن 5.5ملین کا نقصان اٹھاناپڑا۔جب ظل سبحانی کا دور آیا تو2012ء سے 2017ء تک 50وی آئی پی فلائٹس چلائی گئیں۔ جس پرایک ارب 6کروڑ خرچہ آیا،45فلائٹس 2015ء سے 2017ء کے درمیان نانی ، بچے، نیپیز کیلئے چلائی گئیں۔

اس سے قومی ایئرلائن کو 954ملین کا نقصان ہوا۔ظل سبحانی جتنے روز لندن میں علاج کیلئے داخل رہے تولندن میں کیمپ آفس ڈکلیئر کردیا گیا۔علاج کی مد میں قرضوں میں مبتلا قوم کو 28کروڑ کے ٹیکے لگے۔جس قوم کاایک لاکھ 52ہزارکا فی بچہ مقروض ہے۔یہ قوم ظل سبحانی کا بل دیتی رہی،اور ان کے اپنے بچے 900ارب کے گھر میں رہتے ہیں۔نئے چیئرمین کو پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے کا ٹاسک دیا گیا۔

جس سے 2مہینے میں پی آئی اے کو 46ملین کی آمدن ہوئی ہے۔نوازشریف، آصف زرداری، راجا پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی پر علاج معالجے اور بیرون دوروں پرجتنے بھی اخراجات آئے ،ان کو حساب دیناپڑے گا۔عمرے اور حج جو قوم کے پیسے پر کئے گئے وہ ان سے وصول کیے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ تما م پیسا واپس قومی خزانے میں جمع کروائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات