Live Updates

بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اس مسئلے کو بھی ہر فورم پراٹھائینگے،مریم نواز

موجودہ صوبائی حکومت عوام کی منتخب کردہ حکومت نہیں ،نیب انتقامی کارروائی کے نام پر سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہے ہیں e نالائق وزیر اعظم نے ملک کو تباہی وبربادی سے دوچار کر دیا ملکی معیشت نہ ہونے کے برابر ہے جیلیں بھر دیں گے لیکن حکومت کو نہیں مانیں گے،سردار یعقوب ناصر کی جانب سے ظہرانے سے خطاب

جمعہ 26 جولائی 2019 20:36

بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں  اس مسئلے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی بالادستی کے ساتھ ساتھ اس مسئلے کو بھی ہر فورم پراٹھائینگے موجودہ صوبائی حکومت عوام کی منتخب کردہ حکومت نہیں ہے نیب انتقامی کارروائی کے نام پر سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہے ہیں نالائق وزیر اعظم نے ملک کو تباہی وبربادی سے دوچار کر دیا ملکی معیشت نہ ہونے کے برابر ہے جیلیں بھر دیں گے لیکن حکومت کو نہیں مانیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء سردار یعقوب خان ناصر کی جانب سے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین،سینیٹر کبیر محمدشہی،صفدر عباسی،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدراصغر خان اچکزئی،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع،سابق اسپیکر بلوچستان راحیلہ حمید درانی ،ارباب فاروق کاسی،رشیدخان ناصر،عصمت اللہ سالم،مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ بھی موجود تھے مریم نواز نے کہاکہ پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے گزررہی ہے امریکہ اپنے مفادات حاصل کرنے کیلئے پاکستان کوایک بار پھر استعمال کررہی ہے اور نا لائق وزیر اعظم اپنے ناکام دورے کو کامیاب دورہ سمجھ کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں جس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے وقت اورحالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل طے کر کے موجودہ حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے کیونکہ موجودہ حکمران عوام پر مسلط کیا ہے جس کی وجہ سے آج عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ کر دیا، احتساب کے نام پر بدترین انتقام لیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کہتے تھے خودکشی کرلوں گا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نہیں جاں گا، ان کی حکومت میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔انہوں ںنے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی بد ترین انتقام کا شکار ہے، نواز شریف آج بھی غریب کے ساتھ کھڑا ہے، ہمارے دور میں دوائیاں مفت ملتی تھیں، یہ سمجھتے تھے قومی احتساب بیورو (نیب) میں مقدمات بنا کرہمیں خاموش کروادیں گے۔

جیلیں بھر دیں گے لیکن حکومت کو نہیں مانیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جائے بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس مسئلے کو تشدد کے ذریعے حل ہونے سے مزید مسائل پیدا ہونگے وقت اور حالات کاتقاضا ہے کہ اب تمام سیاسی جماعتیں ملکی معاملات کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے کامیاب جلسے نے حکمرانوں کا جینا حرام کردیا اور میڈیا پر پابندی لگا کر اپوزیشن جماعتوں کے جلسے کو کوریج نہیں دی گئی کہ یہ جمہوریت ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات