Live Updates

عرفان صدیقی کو وزیرداخلہ نے عمران خان کے حکم پر گرفتار کرایا ،مریم اورنگزیب

عرفان صدیقی کے خلاف جعلی ایف آئی آر کٹوائی گئی ،ان کی گرفتاری سے بھینس چوری کے مقدمے کی یاد تازہ ہوگئی،نیب، پولیس،ایف آئی اے اور اے این ایف کوخوب استعمال کیا جا رہا ہے،، ملک نہیں چلا سکتے تو کتنوں کو ہتھکڑیاں لگائیں گے، علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو این آر او دینے کے خلاف احتجاج جاری رہے گا،ترجمان ن لیگ

ہفتہ 27 جولائی 2019 21:26

عرفان صدیقی کو وزیرداخلہ نے عمران خان کے حکم پر گرفتار کرایا ،مریم ..
اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2019ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری سے بھینس چوری کے مقدمے کی یاد تازہ ہو گئی نیب، پولیس،ایف آئی اے اور اے این ایف کو استعمال کیا جا رہا ہے عرفان صدیقی کو وزیرد اخلہ اعجاز شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر گرفتار کروایا ہے ۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی نوازشریف کے دیرینہ ساتھی ہیں اور یہی عرفان صدیقی کا قصور ہے کہ وہ نوازشریف کے ساتھ ہیں۔

ان کی گرفتاری سے بھینس چوری کے مقدمے کی یاد تازہ ہو گئی، عرفان صدیقی کے خلاف جعلی ایف آئی آر کٹوائی گئی، جس گھر پر انہیں جیل بھیجا گیا وہ ان کی ملکیت ہی نہیں، کرایہ داری معاہدہ بھی عرفان صدیقی کے نام نہیں ہے ان کے بیٹے نے یہ گھر 20 جولائی کو کرائے پر دیا۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی کو اعجاز شاہ نے عمران خان کے حکم پر گرفتار کروایا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جس کے ساتھ نواز شریف کا نام جڑا ہے وہ جیل جا رہا ہے، اس کے لیے نیب، پولیس،ایف آئی اے اور اے این ایف کوخوب استعمال کیا جا رہا ہے، ملک نہیں چلا سکتے تو کتنوں کو ہتھکڑیاں لگائیں گی ، علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو این آر او دینے کے خلاف احتجاج جاری رہے گا(اشفاق خان) 27-07-19/--72 #h# Y وزیراعظم سکرٹریٹ اور چیئرمین ریلوے نے ریلوے اسٹیشن فیصل آباد کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے غیرقانونی ٹول پلازہ کی ٹھیکیداری میں کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا #/h# 'فیصل آباد(آن لائن) وزیراعظم سکرٹریٹ اور چیئرمین ریلوے نے ریلوے اسٹیشن فیصل آباد کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے غیرقانونی ٹول پلازہ کی ٹھیکداری میں کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا اس سلسلہ میںپاکستان ریلوے کی تین رکنی ٹیم تحقیقات فیصل آباد پہنچ گئی ،انکوائری ٹیم کے لئے ریلوے ریسٹ ہائوس میںپرتکلف ظہرانہ ، آن لائن کے مطابق اس سلسلہ میں ڈویژنل سپرٹینڈنٹ ریلوے لاہور ہیڈکواٹر طارق انور سپرا کمرشل انسپکٹرالیاس چیمہ آف کوجرہ ،عبدالرزاق انسپکٹر کمرشل نے غیر قانونی بنانے جانے والء ٹول پلازہ کی آڑ میں مسافروں اور شہریوںسے ٹھیکدار کی طرف سے زبردستی جگا ٹیکس وصول کرنے کے معاملہ کی چھان بین کی ۔

بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈویژنل سپرٹینڈنٹ ریلوے طارق انور سپراور اس کے ماتحت عملی کو فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر گذستہ 9سال سے تعینات اپرٹنگ آفیسرچوہدری شبیر احمد آف گوجرہ جنکی ملی بھگت سے ٹول پلازہ اور شہریوں سے زبردستی دس سے پچاس وصول کرنے کے بارے میں شکایت ہیں کوغلط معلومات دی اورتحقیقات ڈویژنل سپرٹینڈنٹ ریلوے لاہور ہیڈکواٹر طارق انور سپرا اورانکے ساتھ آنے والے عملہ کوریلوے ریسٹ ہائوس میںپرتکلف ظہرانہ دیا گیا تاکہ ڈی ایس ریلوے لاہور فیصل آباد ریلوے اسٹیشن میں غیرقانونی بنانے گئے ٹول پلازہ کو جائز اورریلوے آمدنی میں اضا فہ کرنے کی رپورٹ وزیر اعظم ،وزیرریلوے اور ایڈمن ریلوے کوارسال کرسکے یہ امرقابل ذکر ہے کہ اسٹیشن سپرٹینڈ نٹ محمد اشرف نے اس ٹول پلازہ اور ٹھیکدارتنویر احمد آف گوجرہ کے اقدام کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی جس پر اسٹیشن سپرٹینڈ نٹ محمد اشرف کا فیصل آباد سے لاہور تبادلہ کردیاگیا انکی جگہ اب تک کسی کوئی بھی تعینات نہیں کیا گیا آن لائن کے مطابق پاکستان کے تیسرے بڑے شہرکے ریلوے اسٹیشن پر ریلوے انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں کو پریشان کرنے کے لئے ٹول پلازہ بنا کرموٹر سائیکل،رکشہ،اور کارداخلے پر فیس مقرر کردی ہے بتایا گیا ہے اس میں ایک سیاسی شخصیت بھائی کے قریبی دوست تنویر احمدآف گوجرہ کوٹھیکہ دیا گیا ہے تنویر احمد فیصل آبا د ریلوے اسٹیشن پر گذشتہ 9سال سے تعینات اپرٹنگ آفیسر چوہدری شبیر احمد آف گوجرہ کا تعلق دار ہے اور عام شہریوں کو اپنی گاڑیاں اسٹیشن کی حدود میں لے جانے کیلئے انٹری پوائنٹس پر ہی پارکنگ فیس کا پابند کردیا گیا جبکہ پارکنگ کے نام پرانٹری فیس موٹر سائیکل،رکشہ،اور کار اور دیگر گاڑیوں سے 10 سے 50 روپے کی وصولی شروع کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے ریلوے مسافروں اورشہروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے مسافروں کو ٹکٹ وصولی اور ٹرینوں کی معلومات حاصل کرنے کے لئے بھی پریشانی ہو رہی ہے یہ امر قابل ذکر ہے ریلوے اسٹیشن کی حدود میں پوسٹ آفس کے علاوہ ریلوے پارسل کی بکنگ اور پارسل کی وصولی کے دفاتر بھی موجود ہیں پاکستان کے تیسرے بڑھے شہر کے ریلوے اسٹیشن پر موٹر سائیکل اور کار پارکنگ ایک عرصہ سے مخصوص جگہ پر موجود تھی جس کا باقاعدہ فیصل آباد ریلوے انتظامیہ مسافروں اور شہریوں سے فیس وصول کر رہی تھی مگر اچانک ریلوے انتظامیہ نے اپنی آمدن بڑھانے کے لئے پہلی مرتبہ ٹول پلازہ بنا کر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے جس سے مسافروں، شہریوں اور تاجروں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ٹول پلازہ پر زیادہ رش اور بھیڑ کی وجہ سے کوئی حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات