ڈیرہ مرادجمالی کے رہائشی 18 سالہ نوجوان کے والد نے بلوچی میڑھ کوعزت بخشتے ہوئے خون معاف کردیا

ہفتہ 27 جولائی 2019 23:05

ڈیرہ مرادجمالی۔27جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2019ء) مچھ کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاںبحق ہونے والے ڈیرہ مرادجمالی کے رہائشی 18 سالہ نوجوان کے والد نے بلوچی میڑھ کوعزت بخشتے ہوئے خون معاف کردیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مچھ کے قریب روڈ حادثے میں جاںبحق ہونے والا ڈیرہ مرادجمالی کا رہائشی احمد علی بھٹو کے والد عبدالسلام بھٹو نے بلوچی میڑھ کو عزت دیتے ہوئے اپنے جوان بیٹے کا خون اللہ پاک کی رضا کے لیے معاف کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڑھ میں سیاسی وسماجی قبائلی رہنما میر امجد بنگلزئی ٹرانسپورٹ نصیر آباد کے صدر میر امداد بنگلزئی،معروف ٹرانسپورٹر میر حسن خان لہڑی ڈائریکٹر زراعت محمد اسماعیل ساسولی، امداد جان لہڑی، شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین حافظ سعید بنگلزئی، جماعت اسلامی کے رہنماء پروفیسر ابراہیم ابڑو، ثناء اللہ بنگلزئی، ڈی کے بلوچ، اسد بنگلزئی،حاجی اللہ بخش بھٹو،رسول بخش بھٹو ،جمعہ خان بھٹو ،درمحمد بھٹو،رئیس عبدالرحمن بھٹو،خدا بخش بھٹو سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔