Live Updates

اپوزیشن احتجاج کے ذریعے احتسابی عمل سے بچنا چاہتی ہے، نصرت واحد

کسی بھی جماعت سے بلیک میل نہیں ہوں گے، کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف ایکشن جاری رہے گا ، تقریب سے خطاب

اتوار 28 جولائی 2019 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ اپوزیشن نام نہاد احتجاج کے ذریعے احتسابی عمل سے بچنا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) سمیت کسی بھی جماعت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔ کرپشن، جعلی بینک اکائونٹس اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عام انتخابات میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر قیوم آباد پی ایس 97 اور این اے 241 میں منعقدہ یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جلسے و جلوس اور ریلیوں کا شوق پورا کرلے، عوام کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ وہ یہ جانتے ہیں کہ احتجاجی عمل نوازشریف اور آصف علی زرداری کو کیسز سے نجات کیلئے ہے۔ جھوٹے نعروں اور دعوئوں کی بدولت عوام کو حکومت سے بدظن نہیں کیا جاسکتا ۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ قوم نے پاکستان تحریک انصاف کو کرپشن و بدعنوانی کے خاتمے اور فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے منتخب کیا ہے۔ اپنے وعدوں سے انحراف نہیں کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات