۹ اپنے کرئیر میں جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں،فرح ناز

۔ ہمیشہ سے سکرپٹ کا بڑا گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد کسی کردار کی حامی بھرتی ہوں

اتوار 28 جولائی 2019 19:20

؁لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2019ء) شوبز انڈسٹری کو خیر باد نہیں کہا بلکہ حال میں سٹیج ڈرامہ میں اداکاری کی ہے، ہمیشہ سے معیاری کام کرنے کی قائل ہوں اور شوبز انڈسٹری میں کئی سال گزارنے کے باوجود آج بھی اسی پر کاربند ہوں ان خیالات کا اظہار فلم و سٹیج کی اداکار ہ و پرفارمر فرح نازنے کہا ہے کہ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ سکرپٹ میں لکھے گئے مختلف کردار کسی ایک ہی فنکار پر فٹ بیٹھیںمیں ہمیشہ سے سکرپٹ کا بڑا گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد کسی کردار کی حامی بھرتی ہوں اور پھر دل و جان سے محنت کرتی ہوں۔

فرح ناز نے مزیدکہا کہ اپنے کرئیر میں جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں اور مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے نبھائے ہوئے کردار وں کو ہمیشہ پذیرائی ملی۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ میں نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا ہے بلکہ جب بھی اچھے سٹیج ڈرامے کی پیشکش ہوئی ہے کام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :