Live Updates

؁پاکستان کوامریکہ کی نہیں،امریکنز کو پاکستان کی ضرورت ہے،دورہ امریکہ میں پاکستانی مفادات کو پس پشت رکھاگیا،چودھری رفعت جاوید

;ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش خوش فہمی ، ڈرامہ اور سیاسی چال کے سواکچھ نہیں،ٹرمپ اگر واقعی مخلص ہے تو وہ اقوام متحدہ کی قراردادپر عملدرآمدکرائے،ڈپٹی میئر اسلام آباد

اتوار 28 جولائی 2019 19:20

D اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنما و ڈپٹی میئر اسلام آباد چودھری رفعت جاوید نے کہاہے کہ اس وقت پاکستان کو امریکہ کی نہیں بلکہ امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے،مسئلہ کشمیر پر امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی پیشکش محض خوش فہمی ، ڈرامہ اور سیاسی چال کے سواکچھ نہیں ہے،ٹرمپ اگر مسئلہ کشمیر حل کرانے میں واقعی مخلص ہے تو وہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار اداکرے، امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش بھی مسلمانوں کی دشمن پالیسیوں کا تسلسل ہے،جب یو این او کے پلیٹ فارم پر کشمیری قوم کو استصواب رائے دینے کاحق اور بھارتی حکمرانوں کا وعدہ موجودہے توپھر ثالثی کی پیشکش کے پیچھے بھی وقت گزارو اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھوں کی مسلم اور کشمیر دشمنی نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماچودھری رفعت جاوید نے مزیدکہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ ناکام رہا،اس دورے میں پاکستان کے مفادات کی جگہ امریکی مفادات کو مدنظررکھا،پاکستان کی معاشی پالیسی کی جگہ افغان امریکہ جنگ کی پالیسی پر غوروفکر کیاگیا کہ کس طرح امریکی افواج کو کامیابی کے ساتھ افغانستان سے انخلاء کروایاجائے، امریکی جاسوس شکیل آفریدی کی رہائی پر بات چیت ہوئی جب کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے مفادات پس پشت رکھاگیا۔

انہوں نے کہاکہ پاک امریکہ دورہ تاریخ کا ناکام دورہ رہا،عمران خان نے اس دورے میں صرف امریکہ آقائوں کی خوشنودی کی خاطر امریکن پالیسیوں اور امریکہ افغان جنگ میں امریکی افواج کی افغانستان سے کامیابی سے انخلاء پر بات چیت کی گئی،پاکستان کے تمام معاشی پالیسیوں کو پس پشت رکھاگیا۔ڈپٹی میئر اسلام آباد چودھری رفعت جاوید نے کہاکہ ہمارے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے تجربات بہت تلخ ہیں، امریکہ کاپاکستان کے حوالے سے دوہرارویہ اور دوہرامعیار رہاہے، ہمیں بھی آنکھیں بندکرکے ان کی باتوں پر یقین نہیں کرناچاہئیے اور اپھر ایسے حالات میں اب خود امریکی میڈیاکہتا ہے کہ صدر ٹرمپ دن میں 20مرتبہ جھوٹ بولتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات