Live Updates

(تصحیح شدہ خبر)

د*موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ،رہنما جمعیت علماء اسلام ملک میں سلامی نظام کی نفاذ کی ضرورت ہے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ،کوئٹہ کے تاریخی ملین مارچ نے ثابت کر دیا کہ اب حکومت مزید نہیں رہے گا، اسلام آباد کی طر ف مار چ کر کے حکومت کی تمام پالیسیوں کو ناکام بنائینگے،ملین مارچ سے خطاب

اتوار 28 جولائی 2019 22:41

bکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی وصوبائی رہنمائوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا معیشت کے بغیر اداروں کو بھی نہیں چلا یا جاسکتا موجودہ حکومت چند دن کامہمان ہے کچھ دن بعد ہی حکومت نہیں رہے گی اگر ملک میں معیشت ہے تو ملک ہے اگر معیشت نہیں تو ملک نہیں ہے ملک میں مسلط کردہ حکومت کو عوام نے مسترد کر دیا ملک میں سلامی نظام کی نفاذ کی ضرورت ہے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں حضور پاک ؐ کی عزت وناموس پر کوئی آنچ آنے نہیں دینگے کوئٹہ کے تاریخی ملین مارچ نے ثابت کر دیا کہ اب حکومت مزید نہیں رہے گا اسلام آباد کی طر ف مار چ کر کے حکومت کی تمام پالیسیوں کو ناکام بنائینگے اور ملین مارچ میں عوام نے ثابت کر دیا کہ موجودہ حکمران کسی اور کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عوام کوگمراہ کررہے ہیں ان خیالا ت کااظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانا عبدالواسع،خیبر پختونخوا میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی ،بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندرایڈووکیٹ،صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ،سا بق صوبائی امیر مولانا فیض محمد،رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ،ضلعی امیر کوئٹہ مولانا عبدالرحمان،سید فضل آغا،حافظ محمد یوسف،مولانا امجد خان،ارشد سومرو سمیت دیگر مقررین نے کوئٹہ میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں نے کہا کہ ملک میں فحاشی اور عریانی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے جمعیت علماء اسلام سیاسی ومذہبی جماعت ہے اور ہمیشہ آئین وقانون کی دائرے میں رہ کر جدوجہد کی ہے یہ جمہوری حکومت نہیں بلکہ مسلط کردہ حکومت ہے ملک میں اس مسلط کر دہ حکومت کاخاتمہ کرکے انتخابات کروانا چاہیے ملک میں مسلط کردہ حکومت کو عوام نے مسترد کردیا ہے ملک میں اسلامی نظام کی نفاذ ضرورت ہے اس نظام کی خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گا20 سالوں سے قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان کے خلا ف نیب جھوٹی کیسز بنانے میں مصروف ہے نیب مولانا فضل الرحمان کیخلاف کچھ نہیں کرسکتا کارکن اسلام آباد مارچ کے لیے تیار ہوجائے جمعیت کا ملین مارچ موجودہ حکومت کی تبدیلی کا سبب بنے گارہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سازش کے تحت قادیانیوں کو شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ناموس رسالت کی تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں جیل جائینگے زندگی قربان کرینگے مگر قادیانیوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا سلیکٹڈ حکومت ناکام ہوچکی ہے عمران خان نے اقتدار سے قبل سبز باغ دکھائیں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار اور 50لاکھ مکانات تعمیر کرنے کے دعوے سب بھول گئے مہنگائی عروج پر ہے ڈیم کیلئے جو چندہ کیا تھا عوام نے اس لئے چندہ نہیں دیا کہ کسی کو بھی ان پر اعتماد نہیں تھا انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نہیں جائینگے مگر آئی ایم ایف کے پاس گئے اور خودکشی کی باتیں کرتے تھے مگر کسی میں شرم وحیا ء ہو تو خود کشی کرینگے اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے دھرنا دیا جائے دھرنا اسلام پہنچنے سے پہلے عمران خان حکومت چھوڑ کر فرار ہوجائے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چند دن کا مہمان ہے کیونکہ عوام نے موجودہ نا اہل حکمرانوں کو آج کے ملین مارچ میں شرکت کر کے مستر د کر دیا ہے ملک میں معیشت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اگر معیشت نہ ہو تو ملک کا قائم رہنا بھی خطرے میں پڑھ جاتا ہے موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے معیشت کے بغیر اداروں کو بھی نہیں چلایا جاسکتا ہے جمعیت علماء اسلام ملک اور ریاست کی بقاء کیلئے نکل پڑا ہے ہر دور میں جمعیت علماء اسلام نے ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے پاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے گزار رہا ہے آنے والا وقت کارکنوں کے لیے امتحان کاوقت ہے آج کے دور میں منتخب اور مسترد لفظ ہر زبان پر عام ہوچکا ہے آج ملک میں ہر طبقہ موجودہ نا اہل اور پیراشوٹ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے موجودہ حکمران ملک کے مفاد میں نہیں بلکہ قادیانیوں کے مفاد میں بر سر اقتدار لائے گئے ہیں حکومت کے خاتمے کے لیے کارکن اسلام آباد مارچ کے لیے تیار ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات