مشتاق کمبوہ کی وفات سے بلوچستان ایک اور سینئر بہادر صحافی سے محروم ہو گیا

پیر 29 جولائی 2019 15:09

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2019ء) پریس کلب اوستہ محمد کے صدر محمد حنیف مینگل،سینئر نائب صدر ریاض عمرانی،نائب صدر حارث خواجہ،جنرل سیکریٹری ریاض لانگاہ ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالفتح رند،انفارمیشن سیکریٹری خادم حسین ،فنانس سیکریٹری علی حسن ڈومکی،آفیس سیکریٹری لونگ جمالی،سابق صدر پریس کلب علی مردان جمالی،عبدالستار ترین ،ذوالفقار کھوسہ،سینئر صحافی خرم خواجہ،محمد حنیف بلوچ،اللہ ڈنہ برڑو،منظور سومرو،گل محمد،عبداللہ مگسی ،محمدعمرمیرالی و دیگر نے حب پریس کلب کے صدر محمد الیاس کمبوہ کے چھوٹے بھائی لسبیلہ کے سینئرصحافی مشتاق علی کمبوہ کی وفات پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق کمبوہ کی وفات سے بلوچستان ایک اور سینئر بہادر صحافی سے محروم ہو گیا۔

(جاری ہے)

نے ہمیشہ اپنی قلم کے زریعے اپنے شہر کے مسائل اجاگر کیئے اور وہ ہمیشہ غریب عوام کے مسائل کی آواز بنے۔پریس کلب اوستہ محمد کے صدر محمد حنیف مینگل و دیگر پریس کلب اوستہ محمد کے دوستوں نے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ورثاء کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مشتاق علی کمبوہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔