راجا شہباز کی بطور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان تعیناتی پورے علاقے کے لئے خوش آئند ہے، سابق نائب صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ عرفان اللہ

پیر 29 جولائی 2019 15:16

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2019ء) سابق نائب صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ عرفان اللہ نے راجا شہباز کو بطور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو راجا شہباز کی صورت میں ایک قابل اور غیر جانبدار شخص ملا ہے جواس سے قبل بھی علاقے کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی علاقائی ترقی اور امن کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راجا شہباز کی بحیثت چیف الیکشن کمشنر تعیناتی پورے علاقے کے لئے خوش آئند ہے جس پر ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں۔