ژوب قومی جرگہ کے زیر اہتمام جعلی لوکل ڈومیسائل ،بدامنی کیخلاف ژوب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 29 جولائی 2019 20:13

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2019ء) ژوب قومی جرگہ کے زیر اہتمام جعلی لوکل ڈومیسائل اور بدامنی کے خلاف ژوب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قومی جرگہ کے چیرمین اختر شاہ مندوخیل ضلعی صدر بیداللہ مندوخیل پریس سیکرٹری بسم اللہ اپوزئی ودیگر نے کہاکہ ژوب میں بدامنی لی لہر عروج پر پہنچ چکی ہے دو نوجوان قتل ہوئے ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں ہوئے جو ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ژوب میں جعلی لوکل ڈومیسائل بنانے چند بااثر لوگ ملوث ہیں ضلعی سطح پر سرکاری ملازمتوں پر بیشمار لوگوں نے جعلی ڈگریوں اور جعلی لوکل ڈومیسائل کے زریعے ملازمتیں حاصل کیں ہیں جو ژوب کے مقامی اور حقیقی آبادکار نوجوانوں کے ساتھ سراسر ظلم ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڑوب میں دو نوجوانوں کے قاتلوں کوگرفتار کرکے سزا دی جائے اور 1970سے لوکل ڈومیسائل کی مکمل ویریفکیشن کی جائے اور جعلی ڈگری جعلی لوکل ڈومیسائل پر تعینات ملازمین کو فارغ کیا جائے ورنہ سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔