Live Updates

چیئرمین سینٹ تحریک اعتماد میں حصہ لینے نہ لینے کا فیصلہ مشاورت سے کرینگے ، لیاقت بلوچ

سینٹ چیر مین اعتماد عدم کے حوالے سے اپوزیشن اور حکومتی وفد جماعت اسلامی کے ساتھ رابطے کیے ہیں و زیر اعظم عمران خان کی اقتصادی ٹیم مکمل طورپر ناکام ہوگئی ہے، مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی

پیر 29 جولائی 2019 21:52

چیئرمین سینٹ تحریک اعتماد میں حصہ لینے نہ لینے کا فیصلہ مشاورت سے کرینگے ..
تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2019ء) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ چیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک اعتماد میں جماعت اسلامی دو تین روز میں مشاورتی عمل کے بعد حصہ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے اعلان کریں گے سینٹ چیر مین اعتماد عدم کے حوالے سے اپوزیشن اور حکومتی وفد جماعت اسلامی کے ساتھ رابطے کیے ہیں و زیر اعظم عمران خان کی اقتصادی ٹیم مکمل طورپر ناکام ہوگئی ہے ملک میں عملا ائی ایم ایف کی حکومت ہے ایک سال کی اقتدار میں عمران خان اور ان کی ٹیم نے عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کیساتھ ساتھ غریب عوام پر ظالمانہ ٹیکسز کے نفاذ اور بے روزگاری میں بے تحاشا اضافہ کیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق سینئر صوبائی وزیر اور ایم پی اے عنایت اللہ خان جماعت اسلامی کے ضلعی ٓمیر اعزاز الملک افکاری ڈپتی جنرل سیکرٹریز ملک شیر بہادر خان ،یعقوب الرحمن اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات شعیب احمد بھی موجود تھے جماعت اسلامی کے مرکزی آمیر لیاقت بلوچ نے کہاکہ عمران خان نے الیکشن میں تبدیلی کے نام پر عوام سے ووٹ لیا اگرچہ الیکشن کے نتائج متنازعہ ہونے کے باوجود اپوزیشن نے ملک کی وقار کی خاطر نتائج تسلیم کیے لیکن ایک سال حکومت کرنے کے باجود کوئی تبدیلی نہیں لاسکے ہاں عمران خان نے اپنے ایک سال کی کارکردگی میں عوام پر بھاری ظالمانہ ٹیکسز کے نفاذ کے ساتھ ساتھ حکومت کو عملا ائی ایم ایف کو حوالہ کیا انھون نے کہاکہ اس وقت ملک کی میعشت تباہ حال ہے حکومت کی اقتصادی ٹیم عوام کی مسائل کی حل میں مکمل ناکام ہوگئی ہے اور ملک کوقرضوں تلے دب دیا ہے انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ امریکہ کے بعد عوام کو مذید دھوکہ دہی اور گمراہ کیا جارہاہے انھوں نے امریکہ خود غرض اور مکار ملک ہے وہ اپنے حصول کیلئے پاکستان کو استعمال کرنا چاہتے ہیں 75ہزار بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے کے باوجودڈی مور کی احکامات ہمارے ملک کے مشکلات میں کمی نہیں ائی لیاقت بلوچ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ اپوزیشن سمیت کسی کو پتہ بھی نہیں تھا کسی کے سہارے کی بنیاد پر اور اپنی اقتدار کے حصول کی طرح امریکہ کا دورہ کیا انھوں نے اس وقت قادینوں کو تحفظ دینے سمیت اسلامی شعائر کو چھڑا جا رہاہے اور اسلامی قوانین کو غیر موثر بنایا جارہاہے میڈ یا پر پابندی عائد کرنے سمیت تمام اداروں کو اپنے کنٹرول میں لایا جارہاہے جوکہ ملک کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے انھوں نے کہاکہ عمران خان نے عوام سے دھوکہ کیا ایک کروڑ نوکریاں اور گھریں بنانے پر عوام کو دھوکہ دیاگیا یہ حکومت صرف اعلانات پر چل رہی ہے عملا کوئی کام نہیں کر سکی انھوں نے کہاکہ پامانا کیس میں عمران خان خود پیش پیش تھا لیکن نواز شریف کی گرفتاری کے بعد دیگر 436افراد کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی نہ ہوسکی کرپٹ اور سرمایہ داروں کو تحفظ قرضہ معاف کرنے والوں اور ملک سے باہر 270ارب ڈالر منتقل کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی جوکہ اس حکومت کی بڑی ناکامی ہے لیاقت بلوچ نے کہاکہ عمران خان حکومت نے بلدیاتی اداروںکو مفلوج کر دیا ہے نیا بلدیاتی نظام ائین سے مکمل متصادم ہے اور صوبوں کی انتظامیہ ڈھانچہ بھی ائین سے متصادم ہے اس کے خلاف جماعت اسلامی نے عدالت میں رٹ پیٹشن جمع کیا ہے امید عدالت سے انصاف ملے گا انھوں نے کہاکہ قبائل انتخابات میں حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم جماعت اسلامی کی ووٹ بنک میں اضافہ ہوا ہے جوکہ نیک شگون ہے انھوں نے کہاکہ سینٹ چیر مین کے خلاف تحریک عدم اعتماد انتخابات میں حکومت اور اپوزیشن وفد جماعت اسلامی کے ساتھ رابطہ کر دئے ہیں تاہم دو تین روز میں اس حوالے سے جماعت اسلامی تحریک عدم اعتماد میں اپنے فیصلہ کر یں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات