Live Updates

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات ،بلوچستان سے ہمایوں جوگزئی اور سندھ سے جمال صدیقی کی بھی ملاقات

پیر 29 جولائی 2019 23:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2019ء) تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی تنظیمی صورتحال سمیت ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں سیف اللہ نیازی سے ملاقات کرنے والوں میں بلوچستان سے ہمایوں جوگزئی اور سندھ سے جمال صدیقی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سندھ اور بلوچستان کی تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے اہم بات چیت کی گئی۔ بعد ازاں سیف اللہ نیازی نے سندھ اور بلوچستان تحریک انصاف کے نئے عہدیداراں سے حلف لیا۔ مرکزی دفتر میں ہی مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی سے ملاقات کرنے کے لیے ملک بھر سے پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میںموجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقاتیوں میں صدرتحریک انصاف سندھ حلیم عادل شیخ ، رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی، خوشاب سے سابق صدر پیر فیض الحسن گیلانی، اسلام آباد سے رائے تنویر ، تحریک انصاف راولپنڈی سے نائب صدر زاہد کاظمی، فرخ سیال، راجہ یاسر ، راجہ نوید ، عظمت مغل ، طارق چوہدری، مصطفیٰ قریشی ، امجد وارثی، راجہ سرفراز ، راجہ طارق کیانی، غلام رسول ، بابر گوشی ، چوہدری زبیر،اٹک سے قاضی احمد اکبر، یوسف خٹک، جبکہ رابطہ کمیٹی دعوت اسلامی کے اراکین محمد توصیف عطاری اور محمد اعجاز عطاری شامل تھے۔

جبکہ پیر صوفی لیاقت اور ریٹائرڈ سیشن جج عصمت اللہ نیازی نے بھی عامر کیانی سے ملاقات کی۔ تمام ملاقاتیوں نے عامر محمود کیانی کو سیکرٹری جنرل کا عہدی سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی۔ ملاقاتیوں نے اپنے اپنے علاقے کے تنظیمی ڈھانچے اور پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات