مریم نواز اور ان انکے ساتھیوں کا نام ڈان لیکس میں کنفرم ہو گیا تھا۔ عارف حمید بھٹی کا انکشاف

ڈان لیکس میں نام کنفرم ہونے کے بعد مریم بی بی سعودی عرب گئیں جہاں ایک ملاقات ہوئی، وہ شخص بھارتی بزنس مین جندال بھی ہو سکتا ہے: سینئیر تجزیہ کار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 30 جولائی 2019 00:48

مریم نواز اور ان انکے ساتھیوں کا نام ڈان لیکس میں کنفرم ہو گیا تھا۔ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جولائی 2019ء) سینئیر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز اور ان انکے ساتھیوں کا نام ڈان لیکس میں کنفرم ہو گیا تھا۔ سینئیر تجزیہ کار نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے ساتھیوں کا نام ڈان لیکس میں کنفرم ہو گیا تھا کہ یہ اس میں ملوث ہیں۔ عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ جب مریم نواز کا نام کنفرم ہوا تو انہوں نے ایک شخص سے درخواست کی کہ انہیں بچا لیا جائے اور اس کے فوراََ بعد وہ سعودی عرب چلی گئیں جہاں ان کی ملاقات اس شخص سے ہوئی اور اس کے بعد اس شخص کی نے مختلف ذرائع کے کوشش کی جس کے بعد پاکستان نے مریم نواز کو ڈان لیکس کے معاملے پر چھوڑ دیا۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اس شخص کا تعلق اس ملک سے ہو سکتا ہے جو پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سینئیر تجزیہ کار نے کہا کہ مریم نواز ایک بھارتی شخص کا ذکر کرتی رہی ہیں جس کا نام جندال تھا اور جس کے بارے میں مریم بی بی نے کہا تھا کہ وہ حسین نواز کا دوست ہے، ہو سکتا ہے کہ یہ وہ شخص ہو یا کوئی اور بھی ہو سکتا ہے تاہم اس شخص کا قد 6فٹ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی نےبھی کہا تھا کہ ڈان لیکس سے ویڈیولیکس تک پہنچانے والی مریم نوازہیں۔