بنوں تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا،بنوں ماڈل سکول اینڈ کالج(اکرم خان درانی سکول اینڈ کالج)بازی لے گیا

منگل 30 جولائی 2019 17:07

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2019ء) بنوں تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیابنوں ماڈل سکول اینڈ کالج(اکرم خان درانی سکول اینڈ کالج)بازی لے گیا،آرٹس میں طالبات چھاگئیں، بنوں ماڈل کالج کے کرامت اللہ اور گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2بنوں کے محمد اعزاز نے مشترکہ طور پر پہلی،بنوں ماڈل سکول کے افنان علی شاہ نے دوسری،گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2بنوں کے سید منصف علی شاہ اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ضلع لکی مروت کے محمد احمد نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ بنوں نے انٹر میڈیٹ کے امتخان کے نتائج کا اعلان کردیا اس سلسلے میں تعلیمی بورڈ بنوں کے ہال میں تقریب زیر صدارت چیئرمین نیک نواز خان منعقد ہوئی تقریب میں کنٹرولر امتخانات عدیل خان کے علاوہ پوزیشن ہولڈر زطلباء وطالبات کے والدین اور اساتذہ نے شرکت کی اسسٹنٹ کنٹرولر امتخانات رفیع اللہ وزیر نے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر بنوں ماڈل سکول اینڈ کے کرامت اللہ جان قریشی ولد حنیف اللہ جان قریشی اور گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2بنوں سٹی کے محمد اعزاز ولد گل فضل جان نے باالترتیب933,993نمبر لے کرپوزیشن حاصل کی دوسری پوزیشن بنوں ماڈل کالج کے افنان علی شاہ ولد اختر علی شاہ نے 990نمبر لے کر حاصل کی ،تیسری پویشن بھی مشترکہ طور پر دو طلباء نے حاصل کی جس کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2بنوں کے سید منصف علی شاہ ولد حامد علی شاہ اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ضلع لکی مروت کے محمد احمد ولد عرفان الحق نے 987,987نمبر لے کرحاصل کی پری میڈیکل انجینئرنگ گروپ میں بنوں ماڈل سکول اینڈ کالج کے محمد یاسر ولد عمر علی نے 977نمبر حاصل کرکے پہلی،بنوں ماڈل سکول اینڈ کالج ہی کے فصیح الرحمن ولد عطاء الرحمن نی933نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ دی کریسنٹ پبلک سکول اینڈ کالج میرعلی کے ثاقب اللہ ولد امام شاہ نے 922نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی آرٹس گروپ میں طالبات بازی لے گئیں اور تینوں پوزیشنیںگورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول غوریوالہ بنوں کی طالبات لے گئیں سائرہ گل بنت گل قیاز خان نے 945نمبر حاصل کرکے پہلی،علینہ اقاص بنت محمد ریاض علی شاہ نی934نمبر لے حاصل کرکے دوسری جبکہ زینب حمید بنت حمید علی شاہ نے 914نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی جنرل سائنس گروپ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لکی مروت کے قاسم رحمن ولد فضل رحمن نے 855نمبر حاصل کرکے پہلی،شہباز پبلک سکول اینڈ کالج شیواکے احمد اللہ ولد لقمان نی945نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ اسی سکول اینڈ کالج کے عبدالحمید ولد سلطان نے 831نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی چیئرمین نیک نواز خان نے پوزیشن ہولڈرزطلباء وطالبات میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :