مصر، جیل میں 130 قیدیوں کی بھوک ہڑتال کو چھٹا ہفتہ

بدھ 31 جولائی 2019 15:01

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2019ء) مصر کی جیل میں مقید 130قیدیوں کی بھوک ہڑتال چھٹے ہفتے میں داخل ہو گئی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق مصر کی جیل میں 130قیدیوں نے ان کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک اور ان کے اہل خانہ کو ساتھ نہ ملنے دینے کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے جو چھٹے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔ان قیدیوں میں زیادہ تر جنوبی قاہرہ الاقرب کے سکیورٹی افراد بھی شامل ہیں۔

رائیٹ گروپ کے مطابق گزشتہ دو سال سے کسی قیدی کے ساتھ فیملی اور وکیل نے ملاقات نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو زو دوکوب کیا جاتا ہے اورسخت سزا کے طور پر بجلی کی جھٹکے لگائے جاتے ہیں جس سے قیدیوں میں غیریقینی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ قیدیوں کے خاندانی ذرائع نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو انٹرویو بتایا کہ ہم نے اس غیرانسانی سلوک کی شکایت سپریم سٹیٹ سکیورٹی پراسیکیوشن سے کی، جس کے بعد انہیں قیدیوں سے ملاقات کا اجازت دیا گیا لیکن جیل انتظامیہ نے پھر ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

رائیٹ گروپ نے مستقل طور پر مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کی آمرانہ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں فوج کے ذریعے اسلام پسند محمد مرسی کو معزول کرانے کے بعد اقتدار سنبھا لبنے کے بعد سیکولر اور اسلام پسند حزب اختلاف کی حمایت کی۔ مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سیسی نے ایک بدعنوانی کا آغاز کررکھا ہے اور اس نے اخوان المسلمون کے حامیوں کو نشانہ بناتے ہوئے سینکڑوں افراد کو جیلوں میں ڈال دیا ہے اور متعدد کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔