ْحب ڈیم میں بارشوں کے بعد سیلابی پانی کے ریلے داخل ہونا شروع،پانی کی گنجائش صرف 34 فٹ باقی رہ گئی

لنگ لوہار کے قریب حب دریجی روڈ پر پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کے باعث حب دریجی اور شاہ نورانی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا

بدھ 31 جولائی 2019 15:04

ْحب ڈیم میں بارشوں کے بعد سیلابی پانی کے ریلے داخل ہونا شروع،پانی کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2019ء) حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں بارشوں کے بعد سیلابی پانی کے ریلے داخل ہونا شروع ہو گئے جبکہ پانی کی گنجائش صرف 34 فٹ باقی رہ گئی ہے۔ حب ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ کے بعد ضلع غربی اور دیگر علاقوں میں پانی کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ڈیم میں زیادہ پانی آنے کے بعد 5 فٹ اضافے سے پانی کی سطح 303 فٹ ہو گئی، اس وقت ڈیم میں 339 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

ڈیم بھرنے کی صورت میں اسپل وے سے پانی کا اخراج شروع ہو جائے گا جبکہ اس میں 34 فٹ پانی کی گنجائش باقی رہ گئی ہے۔دوسری جانب لنگ لوہار کے قریب حب دریجی روڈ پر پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کے باعث حب دریجی اور شاہ نورانی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیم میں زیادہ پانی آنے کے بعد 5 فٹ اضافے سے پانی کی سطح 303 فٹ ہو گئی، اس وقت ڈیم میں 339 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

ڈیم بھرنے کی صورت میں اسپل وے سے پانی کا اخراج شروع ہو جائے گا جبکہ اس میں باقی گنجائش صرف 34 فٹ رہ گئی۔دوسری جانب ایم ڈی واٹربورڈ انجینئراسداللہ خان نے بتایاکہ باران رحمت کی وجہ سے حب ڈیم میں مسلسل پانی بڑھ رہا ہے، ضلع غربی اور دیگر علاقوں میں پانی کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔انہوں نے بتایاکہ حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے شہر کو 2 سال تک پانی فراہم کیا جا سکتا ہے، حب ڈیم سے 10 کروڑ گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جا رہا ہے۔