ہواوے نے H1 ، 2019 کے ریونیو کا اعلان کر دیا:23.2فیصد سالانہ ترقی

بدھ 31 جولائی 2019 20:28

ہواوے نے H1 ، 2019 کے ریونیو کا اعلان کر دیا:23.2فیصد سالانہ ترقی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2019ء) ہواوے نے 2019 کے پہلے نصف حصے میں اپنے کاروباری نتائج کا اعلان کیا: آمدنی میں 58.34 بلین امریکی ڈالر، جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.2 فیصد اضافہ ہے۔ H1 2019 کے لئے کمپنی کے منافع کا مارجن 8.7٪ تھا۔ [1]ہواوے کے چیئرمین ، Liang Hua)) کے مطابق، تمام آپریشنز اور تنظیم پہلے کی طرح مستحکم ہے۔

مؤثر انتظام اور تمام مالیاتی اشاریوں میں عمدہ کارکردگی کے ساتھ، ہواوے کا کاروبار 2019 کے پہلے نصف حصے میں مضبوط رہا ہے۔ہواوے کنزیومر بزنس میں، H1 سیلز کی آمدنی 32.1 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ ہواوے کے اسمارٹ فون کی ترسیل (بشمول آنر فونز) 118 ملین یونٹس تک پہنچ گئیں، جو کہ سالانی 24 فیصد اضافہ ہے۔ کمپنی نے اپنے tablets, PCs اور wearables کی ترسیل میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھا۔

(جاری ہے)

ہواوے صارف کوجدید تجربہ فراہم کرنے کے لئے اپنے ماحولیاتی پیمانے پر کام شروع کر رہا ہے۔ آج تک، ہواوے موبائل سروسز کے سسٹم میں 800,000 سے زیادہ رجسٹرڈ ڈویلپرز، اور دنیا بھر میں 500 ملین صارفین موجود ہیں۔ہواوے کے کیریئر کاروبار میں، وائرلیس نیٹ ورکس، آپٹیکل ٹرانسمیشن، ڈیٹا مواصلات، آئی ٹی اور متعلقہ مصنوعات کے ڈومینز کی تیاری اور ساز و سامان کی مستحکم نمو کے ساتھ، H1 سیلز کی آمدنی 21.29 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

آج تک، ہواوے نے 50 تجارتی 5G معاہدے حاصل کیے ہیں اور دنیا بھر کی منڈیوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بیس اسٹیشن تک رسائی فراہم کی ہے۔ہواوے کے انٹرپرائز کاروبار میں، H1 کی فروخت میں آمدنی 4.59 بلین امریکی ڈالر تھی۔ ہواوے نے اپنے آئی سی ٹی پورٹ فولیو کو متعدد ڈومینز میں بڑھانا جاری رکھا ہے، جس میں کلاؤڈ، مصنوعی ذہانت، کیمپس نیٹ ورکس، ڈیٹا سینٹرز، انٹرنیٹ آف ٹائنگس (IOT)، اور ذہین کمپیوٹنگ شامل ہیں۔

یہ حکومت اور یوٹیلیٹی صارفین کے ساتھ ساتھ فنانس، ٹرانسپورٹ، توانائی، اور آٹوموبائل جیسے تجارتی شعبوں میں صارفین کے لئے بھی قابل اعتماد سپلائر ہے۔لیانگ (Liang)نے کہا، ''ریوینیومیں مئی کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا۔ ''سال کی پہلی ششماہی میں جو بنیاد ہم نے رکھی اس کو دیکھتے ہوئے، ترقی جاری رہے گی۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں مستقبل میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ مشکلات ہماری ترقی کی رفتار کو سست کر سکتی ہیں۔ ''انہوں نے مزید کہا، ''لیکن ہم اس راستے پر قائم رہیں گے۔ ہمیں مستقبل کے حوالے سے مکمل اعتماد ہے، اور ہم منصوبہ بندی کے مطابق سرمایہ کاری جاری رکھیں گے - جس میں رواں سال آر اینڈ ڈی میں مجموعی طور پر 17.44 بلین امریکی ڈالر شامل ہیں۔ ہم ان چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے، اور ہمیں یقین ہے کہ ہواوے ان تمام مشکلات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ترقی کی نئی منازل طے کرتا رہے گا۔ "