اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس

بدھ 31 جولائی 2019 22:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2019ء) اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینیئر اکرم خان درانی نے کی۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں نیئر بخاری، ایاز صادق، عثمان خان کاکڑ، میر طاہر بزنجو، ہاشم بابر اور شفیق پسروری نے شرکت کی۔