سعدیہ عباسی اور محسن شاہ نواز رانجھا شاہد خاقان عباسی کو قانونی معاونت فراہم کریں گے

احتساب عدالت نے اجازت دے دی

جمعرات 1 اگست 2019 15:15

سعدیہ عباسی اور محسن شاہ نواز رانجھا شاہد خاقان عباسی کو قانونی معاونت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2019ء) احتساب عدالت نے سعدیہ عباسی اور محسن شاہ نواز رانجھا کو شاہد خاقان عباسی کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قانونی معاونت سے متعلق درخواست کی سماعت جج محمد بشیر نے کی ۔ دور ان سماعت سینیٹر سعدیہ عباسی نے عدالت سے استدعا کی شاہد خاقان عباسی کو قانونی معاملات پر بریف کرنا ہے، لہٰذا قانونی معاملات پر مشاورت کیلئے ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔احتساب عدالت نے سعدیہ عباسی اور محسن شاہ نواز رانجھا کو شاہد خاقان عباسی کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔