جمعیت علماء پاکستان سکھراورمرکزی جماعت اہلسنت سکھر کے زیر اہتمام مرکز اہلسنت جامعہ غوثیہ رضویہ میں ختم نبوت ﷺ سیمینار کا انعقاد

جمعرات 1 اگست 2019 23:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2019ء) جمعیت علماء پاکستان سکھر/ مرکزی جماعت اہلسنت سکھر کے زیر اہتمام مرکز اہلسنت جامعہ غوثیہ رضویہ میں عظیم الشان ختم نبوت ﷺ سیمینار کا انعقاد ہوا ، سمینار میں جانشین مفتی اعظم قبلہ مفتی محمدابراہیم القادری مدظلہ، جانشین رفیق ملت مفتی عارف سعیدی ،مجاہداہلسنت مشرف محمودقادری ،مرکزی جماعت اہلسنت ضلع سکھرکے قائمقام امیر صوفی اللہ رکھیوسیفی،سنی تحریک کے حافظ محبوب علی سہتو،علامہ نعمان حنفی ،پاکستان سنی تحریک کے مولانانوراحمدقاسمی ،غیاث الدین قادی ،تنظیم الفقراء کے مولانااللہ وسایاحسینی ، صوفی علی گوہرمعصومی، مولانامیرحسن قادری ، جماعت اصلاح المسلمین کے ڈاکٹر سعید احمد عوام ، جناح ویلفیئر کے اصلاح الدین شیخ سمیت دیگر تنظیمات اہلسنت کے رہنما ، علماء کرام ، معززین شہریوں اور عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، عظیم الشان ختم نبوت ﷺ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے جانشین مفتی اعظم مفتی محمد ابراہیم القادری ، جانشین رفیق ملت مفتی عارف سعید و مجاہد اہلسنت مشرف محمود قادری و دیگر علماء کرام کا کہنا تھا کہ ختم نبوت ایمان کا بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے جو قرآن ، حدیث اور اجماع امت سے ثابت ہے ، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے صدیق اکبر سے لیکر علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی تک ہمارا اسلام اور علماء اہلسنت کی قربانیاں اور جدوجہد تاریخ اسلام کے روشن باب ہیں ، علماء کرام کا مزید کہنا تھا کہ حالات و آثار بتا رہے ہیں کہ حکومت ختم نبوت اور قانون ناموس رسالت میں ترمیم کے ناپاک عزائم رکھتی ہے اگر ایسی ناپاک کوشش کی گئی تو اہلسنت کفن پہن کر صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ تو پیش کر سکتی ہے لیکن عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں کسی قسم کی ترمیم کی ناپاک کوشش کسی صورت برداشت نہیں کریگی ۔

#