Live Updates

عمران خان اور ملالہ یوسفزئی دنیا بھر کی متاثر کن شخصیات میں شمار

عالمی ادارے کی مرتب کردہ فہرست کے مطابق عمران خان سترہویں جبکہ ملالہ چھٹے نمبر پر موجود

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 2 اگست 2019 06:07

عمران خان اور ملالہ یوسفزئی دنیا بھر کی متاثر کن شخصیات میں شمار
 لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2019ء)   دنیا کے معتبر ادارے ہر سال متاثر کن شخصیات کی فہرست تیار کرتے ہیں جس کے لیے وہ کئی ممالک میں آزادانہ سروے کراتے ہیں اور ان کے نتائج کومدنظر رکھتے ہوئے متاثر کن شخصیت کا فیصلہ کیاجاتا ہے۔ہمیشہ کی طرح اس سال بھی متاثر کن شخصیات کی لسٹ سامنے آ چکی ہے جس میں دو پاکستانی شخصیات بھی شامل ہیں جن میں پہلی شخصیت وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہے جبکہ دوسری نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزءی کی ۔

دنیا بھر کے متاثر کن مرد و خواتین میں بل گیٹس اور میشل اوباما سرفہرست ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور ملالہ یوسفزئی بھی ٹاپ 20 متاثر کن شخصیات میں شامل ہیں۔عالمی ادارے یو گوو کی متاثر کن شخصیات کی فہرست کی تیاری کیلئے 41 ممالک میں سروے کرایا گیا جس میں 42 ہزار افراد نے حصہ لیا، مردوں اور خواتین کیلئے الگ الگ کیٹیگریز بنائی گئیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ موسٹ ایڈمائرڈ مردوں میں بل گیٹس سر فہرست ہیں، سابق امریکی صدر باراک اوباما دوسرے، چینی اداکار جیکی چن تیسرے، چینی صدر شی جن پنگ چوتھے، چین کی امیر ترین شخص جیک ما پانچویں نمبر پر ہیں، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا چھٹا جبکہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان فہرست میں 3 درجے ترقی کرکے 17ویں نمبر پر موجود ہیں۔

متاثر کن شخصیات میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن 10 ویں، ڈونلڈ ٹرمپ 14 ویں، رجب طیب اردگان 19 ویں نمبر پر ہیں، فہرست میں رواں سال 2 نئے چہروں 16 ویں نمبر پر شاہ رخ خان اور 18 ویں نمبر پر سلمان خان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔خواتین کی فہرست میں سرفہرست امریکا کی سابق خاتون اول مشیل اوباما ہیں جبکہ موجودہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ 19 ویں نمبر پر ہیں، ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی تیسرے، پاکستانی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی چھٹے، بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون 13 ویں، پریانکا چوپڑا 14 ویں، ایشوریہ رائے 16ویں اور سشمیتا سین 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات