Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ،

وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور

جمعہ 2 اگست 2019 15:14

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تغیر اور آلودگی ملک کا بڑا مسئلہ ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ذوالفقارعباس بخاری، ممبر قومی اسمبلی اسد عمر، چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی اور تعمیرات، ٹاؤن پلاننگ، ماحولیات، قانون و دیگر متعلقہ شعبوں سے منسلک معروف ماہرین شریک ہوئے ۔

اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں ماضی میں ہونے والی بے ربط تعمیرات اور بغیر کسی جامع منصوبہ بندی کے ہونے والے پھیلاؤ اور نتیجتاً عوام الناس کو در پیش مشکلات بشمول ماحولیاتی و انتظامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت کی آبادی میں مسلسل اضافے اور شہر کے پھیلاؤ اور انتظام کے حوالے سے متعلقہ مسائل کے حل کو ماضی میں یکسر نظر انداز کیا گیا۔

جسکا نتیجہ تعمیرات میں بے ہنگم اضافہ اور گرین ایریاز کی تلفی کی صورت میں نکلا ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ گرین ایریاز میں کمی کے باعث ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماحولیاتی تغیر اور آلودگی ملک کا بڑا مسئلہ ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ آبادی میں اضافے اورزمینی حقائق کے مطابق جہاں اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا ازسر نو جائزہ لینے اورمرتب کرنے کی ضرورت ہے وہاں عبوری عرصے کے لیے گرین ایریاز کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات اور تعمیرات کے حوالے سے ذیلی قوانین کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔

انہوکںنے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت اسلام آباد میں واقع کچی آبادیوں کے مکینوں کو بہتر رہائشی سہولتیں فراہم کرنے پر کام جاری ہے تاکہ وہاں کے رہائشیوں کو جدید شہری سہولتیں میسر آسکیں اور ان کا معیار زندگی بلند ہو۔ چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد میں شروع کی جانے والی شجر کاری مہم پر بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات