یوم آزادی پاکستان پریڈ 18اگست کو کراچی میں منعقد ہوگی ،کمشنر کراچی

اس تاریخی پریڈ میں نامور کھلاڑی ،اسپورٹس آرگنائزرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی ،افتخار شالوانی

جمعہ 2 اگست 2019 15:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اعلان کیا ہے کہ یوم آزاد ی پاکستان پریڈ کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 18اگست کو 4بجے شام کراچی میں منعقد ہوگی اور کمشنر آفس سے براستہ گورنر ہائوس ہوتے ہوئے بارہ دری پر اختتام پذیر ہوگی یہ اعلان انہوںنے پریڈ کے انتظامات کے حوالے سے کمشنر آفس میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد ،ایس ایس پی سائوتھ شیراز نذیر ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند ،پاکستان رینجرز کے لیفٹنٹ کرنل آفتاب خان ،لیفٹنٹ کرنل ناصر بنگش ،لیجند ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم ،کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینٹر غلام محمد خان کے علاوہ خالد جمیل شمسی ،انجینئر سید محفوظ الحق ،ڈاکٹر نیئر جبیں ،آصف عظیم ،بریگیڈئر (ر) منصور خان ،ندیم عرفان صدیقی ، عظمت اللہ خان ،شاہدہ پروین کیانی ،محمد ارشد ،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ کے علاوہ کراچی کے انتظامی و بلدیاتی افسران ،فوجی و سول افسران اور چھیپا و ایدھی کے نمائندوں نے شرکت کی ،افتخار شالوانی نے اس موقع پر کہاکہ یوم آزادی کا مبارک دن ہمارے لئے سب سے بڑا دن ہے کہ ہمیں ایک آزاد وطن میس آیا اور آج ہم ایک آزاد اور خود مختار ملک میں سانس لے رہے ہیں انہوںنے کہا کہ14اگست کو ہم یہ تاریخی پریڈ منعقد کرنا چاہتے تھے اُس دن عید الاضحی کا تیسرا دن ہوگا لہذا ہم نے پریڈ 18اگست کومنعقد کیا ہے کمشنر کراچی نے کہاکہ اس پریڈ میں مختلف قسم کے فلوٹ اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہونگی جب کہ میں پاکستان کے عظیم کھلاڑی ،فنکار اور شخصیات اس پریڈ کی قیادت کرینگے پریڈ میں پاکستان سے متعلق معلوماتی پروگرام اور تعمیر پاکستان کے حوالے سے جد وجہد سے شرکاء پریڈ کو آگاہی فراہم کی جاتی رہے گی جبکہ شرکاء پریڈ قومی پرچم کے ہمراہ شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے پریڈ کے انتظامات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈاکٹر سید جنید علی شاہ ،خالد جمیل شمسی ،ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ،غلام محمد خان ،اقبال قاسم ،شاہدہ پروین کیانی ،انجینئر سید محفوظ الحق شامل ہیں ،کمیٹی کا پہلا اجلاس (آج ) کمشنر کراچی کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔