چیف الیکشن کمشنر سے منسوب خبر ’’سزا معطلی سے بہتر عدالتیں ملزم کو بری کر دیا کریں ‘‘ بے بنیاد ہے ، الیکشن کمیشن

الیکشن کمشنر نے یکم اگست کو دوران سماعت مریم نواز سزا کی معطلی کو ملزم بریت سے ہرگز تشبیہ نہیں دی، وضاحتی بیان

جمعہ 2 اگست 2019 17:11

چیف الیکشن کمشنر سے منسوب خبر ’’سزا معطلی سے بہتر عدالتیں ملزم کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2019ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اخبار میں شائع چیف الیکشن کمشنر سے منسوب خبر ’’سزا معطلی سے بہتر عدالتیں ملزم کو بری کر دیا کریں ‘‘ بے بنیاد ہے ۔ الیکشن کمیشن کی چیف الیکشن کمشنر کے مریم نواز کیس میں ریمارکس سے متعلق وضاحت جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ بے بنیاد اور قانونی اصطلاحات سے ناواقفیت کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر نے یکم اگست کو دوران سماعت مریم نواز سزا کی معطلی کو ملزم بریت سے ہرگز تشبیہ نہیں دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ کنویکشن کی معطلی سے بہتر ہے کہ ملزم کو بری کر دیا جائے، سزا کی معطلی تو ایپلیٹ کورٹ میں عموماً ہوا کرتی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کنویکشن کی معطلی اپیل کے حتمی فیصلے پر انحصار کرتی ہے۔