مراد علی شاہ کے لیے بری خبر

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 2 اگست 2019 17:46

مراد علی شاہ کے لیے بری خبر
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اگست 2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو نا اہل قرار دینے کی نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 6 اگست کو درخواست پر سماعت کرے گا.اس سے قبل سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

واضح ر ہے سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی دوہری شہریت اور اقامہ کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن،مراد علی شاہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمدعلی مظہر پر مشتمل دورکنی بینچ نے مراد علی شاہ کے خلاف جلال محمود شاہ کی درخواست کی سماعت کی تھی ۔

درخواست گذار جلال محمود شاہ کی جانب سے عدالت عالیہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کینڈین شہریت چھپائی۔مراد علی شاہ نے یو اے ای کا اقامہ بھی چھپایا۔سابق وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ بولا اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔مراد علی شاہ کو نااہل قرار دیا جائے۔عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی دوہری شہریت اور اقامہ کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن، مراد علی شاہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

تاہم سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔واضح رہے شہری کی طرف سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مراد علی شاہ کینیڈا کے شہری اور یو اے ای کے ہوٹل میں سپروائزر ہیں۔درخواست گزار نے اقامے کی بنیاد پر وزیراعلیٰ سندھ کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی۔