ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر کارروائی‘منشا بم کی تین دکانوں سمیت 9 غیر قانونی عمارتیں مسمار ‘2سربمہر

جمعہ 2 اگست 2019 18:43

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے دوران ایل ڈی اے کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے جوہر ٹائون میں نو عمارتیں مسمار جبکہ گارڈن ٹائون میں دو عمارتیں سربمہر کر دیں۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کے عملے نے منشا بم کی طرف سے حال ہی میں دوبارہ تعمیر کی جانے والی تین دکانوںسمیت تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جوہر ٹائون میں واقع پلاٹ نمبر 13 ڈی‘ 58 آر‘ 833 ایف ٹو‘ 393 ایف اور 262 آ ر ٹو پر تعمیر کی جانے والی عمارتیں مسمار کر دیں ۔

اس کے علاوہ ایبک بلاک گارڈن ٹائون میں تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر پلاٹ نمبر6اور9پر بنائی جانے والی عمارتیں بھی سربمہر کر دیں۔

متعلقہ عنوان :